دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام ‘ متحدہ کے رہنما عامرخان کیخلاف چالان عدالت میں پیش

دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام ‘ متحدہ کے رہنما عامرخان کیخلاف چالان عدالت میں پیش

کراچی( صباح نیوز)متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیوایم) کے رہنما عامرخان کیخلاف پولیس نے انسدادہشتگردی میں چالان پیش کردیا، عدالت نے 25 جون کوگواہوں کو طلب کرلیا۔ منگل کو کراچی کی انسداددہشتگردی عدالت میں پولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنما عامرخان کیخلاف چالان پیش کردیا گیا ہے۔ عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے گواہوں کو 25 جون کو طلب کرلیا۔ پولیس کی جانب سے پیش گئے چالان میں عامرخان پرمطلوب دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے مرکزی ملزم قراردیاگیا۔