حکومت سندھ نے لوڈشیڈنگ اور گرمی کی شدت کے پیش نظر آج صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا

حکومت سندھ نے لوڈشیڈنگ اور گرمی کی شدت کے پیش نظر آج صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا

وزیر اعلٰی سندھ قائم علی شاہ نے صوبے کی موجودہ صورتحال اور گرمی کے باعث اموات پر آج کا دن یوم احتجاج کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے،وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باعث کئی قیمتی جانوں کے ضیاء کے باوجود اب بھی وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے البتہ سندھ اسمبلی کا جاری بجٹ اجلاس معمول کے مطابق ہو گا۔اجلاس کے بعد صوبائی وزراء اور ارکان سندھ اسمبلی وزیر اعلیٰ سندھ کی قیادت میں وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک کے رویہ کے خلاف احتجاج کریں گے اور دھرنا دیں گے۔