قادری نے غیرملکی طیارہ یرغمال بنائے رکھا، ہوا بازی کے شعبے کو نقصان پہنچا: شرجیل میمن

قادری نے غیرملکی طیارہ یرغمال بنائے رکھا، ہوا بازی کے شعبے کو نقصان پہنچا: شرجیل میمن

کراچی (اے پی اے) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ طاہرالقادری نے غیر ملکی ایئر لائن کے طیارے کو 9 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا۔اس سے  ہوا بازی کے شعبے کو نقصان پہنچا۔حکومت اور طاہر القادری کو سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس وقت ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے سب کو سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہئے۔ سمجھ نہیں آتا اس سارے واقعہ سے وفاقی حکومت کیا پیغام دینا چاہتی تھی جبکہ طاہرالقادری کے عمل سے ہوا بازی کے شعبے کو نقصان پہنچا۔ پاکستان میں چند ایک غیر ملکی ایئر لائن کے طیارے آ رہے ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا لوگوں کی مشکلات میں اضافہ نہیں کرنا چاہئے۔ وزیراعظم نوازشریف کو سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا۔ طاہر القادری صاحب خود بتائیں ان کے پیچھے کون ہیں۔