ممتاز بھٹو اچانک اسلام آباد روانہ، وزیراعظم نواز شریف سمیت اہم شخصیات سے ملاقات متوقع، سندھ سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان

ممتاز بھٹو اچانک اسلام آباد روانہ، وزیراعظم نواز شریف سمیت اہم شخصیات سے ملاقات متوقع، سندھ سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان

کراچی (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سردار ممتاز علی بھٹو اچانک اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم نواز شریف سمیت وفاقی حکومت کی اہم شخصیات سے ملاقات متوقع، سندھ سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے سندھ میں نئے گورنر کی تقرری، کراچی کی حالیہ کشیدہ صورتحال اور دیگر معاملات بھی زیر غور آئیں گے جبکہ ممتاز علی بھٹو پارٹی کی مرکزی قیادت کو سندھ کے حوالے سے اپنی رپورٹ اور سفارشات سے بھی آگاہ کریں گے۔