ملکی معیشت عالمی بینک اورآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی گئی،حلیم عادل شیخ

ملکی معیشت عالمی بینک اورآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی گئی،حلیم عادل شیخ

کراچی (نیوزرپورٹر)مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ نے کہاکہ سرمایہ داروں کی نمائندہ حکومت غریب عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتی توگھرچلی جائے ،ملکی وقاراورمعشیت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی گئی ہے ،آئی ایم ایف سے مزید قرضہ حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کی نظرہوجائے گا،حکمرانوں کوغیرسنجیدہ رویہ ترک کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف کاقرضہ پاکستان کی بقاءاورسالمیت کادشمن ہے ان خیالات کااظہارمسلم لیگ (ق)کے صوبائی سیکریٹریٹ میں میرپورخاص سے آئے ہوئے عہدیدران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ حاجیوں ،قلم دوات اورکتابوں پر ٹیکس لگاکرحکومت نے یہ ثابت کردیاکہ یہ لوگ پاکستان کواوراس میں بسنے والی عوام کو50سال پیچھے دھکیلنے آئے ہیں ۔