شب برات پرقبرستانوں پر روشنی کے انتظامات کو یقینی بنائے جائیں‘ ثروت اعجاز قادری

شب برات پرقبرستانوں پر روشنی کے انتظامات کو یقینی بنائے جائیں‘ ثروت اعجاز قادری

کراچی(نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ شب برا¿ ت رحمت،مغفرت اور جہنم سے نجات کی رات ہے ،حکومت عبادت گاہوں،قبرستانوںکی سیکیورٹی کیلئے سخت اقدامات کرے،پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں قبرستانوں کے باہر چائے،دودھ،شربت کی فری سبیلیں اور زائرین کی سہولت کیلئے استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے،کراچی کا امن تباہ کرنے والے کون لوگ ہیںاورکہاں چھپے ہوئے ہیں ،حکومت اچھی طرح جانتی ہے ،سندھ حکومت کراچی میں کئی سالوں سے امن قائم کرنے میں ناکام رہی ہے، دہشتگردوں کی عدم گرفتاری،امن و امان قائم کرنے میں ناکامی حیلے بہانے سن سن کر عوام اب بیزار ہوچکے ہیں، حکومت سندھ عوام کو بتائے کہ وہ عوام کی جان ومال کا تحفظ کرسکتی ہے یا نہیںتاکہ عوام اپنے مستقبل اور جان ومال کے تحفظ کیلئے دہشتگردوں کا راستہ روکنے کیلئے خود کھڑے ہوں،انہوں نے کہا کہ شب برا¿ت عظیم البر کت رات ہے،لوگ اس رات میں عبادت کے ساتھ اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے تشریف لاتے ہیں ،KMCاورDMCروشنی کے انتظامات کو یقینی بنائے،حکومت شب برا¿ت کی عظیم البرکت رات کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ شب برا¿ت عظیم مقدس رات ہے،اس رات میں رزق تقسیم کیا جاتاہے،بیماروں کو شفاءعطاکی جاتی ہے،ملک کے عوام دین کی سربلندی ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کریں،قائد و بانی سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری نے 23سال پہلے زائرین کی سہولت کیلئے استقبالیہ کیمپ لگائے تھے اور آج بھی پاکستان سنی تحریک ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام کی سربلندی اور ملکی سلامتی کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں،اس موقع پر انہوں نے شہید قائدین و کارکنان کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انشاءاللہ اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود ،دین کی سربلندی ،ملکی سلامتی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔