بجٹ ان لوگوں نے بنایا جن کی ڈگریاں لنڈا بازار کی ہیں: ڈاکٹر قدیر

بجٹ ان لوگوں نے بنایا جن کی ڈگریاں لنڈا بازار کی ہیں: ڈاکٹر قدیر

کراچی (آئی این پی) تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ ان لوگوں نے بنایا جن کی ڈگریاں لنڈا بازار کی ہیں، جس طرح کلرک ریلوے نہیں چلا سکتا اسی طرح اکاو¿نٹنٹ بھی بجٹ نہیں بناسکتا، حکومت کی پہلی، دوسری اور تیسری ترجیح بھی توانائی کے بحران کا حل ہونا چاہیے۔ وہ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ انکم سپورٹ جیسے پروگرام بندر بانٹ کے لئے ہوتے ہیں اور یہ پروگرام رشوت ستانی کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں، ہم آخر کب تک خیرات پر گزارا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی پروا کئے بغیر ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل کیا جائے، تھرکول سندھ حکومت کے بس کی بات نہیں اسے چینی کمپنی کے حوالے کردینا چاہئے۔