ماری پور میں تیز رفتار ٹرک نے نیوی افسر کو کچل کر ہلاک کردیا
کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میںپاک بحریہ کے افسر سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ماری پور میں ٹرک اڈے کے قریب تیز رفتار ٹرک نے پاک بحریہ کے افسر 23سالہ قمر سلطان ولد شیر زمان کو کچل کر ہلاک کردیا۔ سہراب گوٹھ کے علاقے میں فضل مل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 35 سالہ اسلم بھٹی ہلاک ہوگیا ۔ ملیر سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن عبور کرنے والی خاتون 41 سالہ کریم بی بی زوجہ اسلم ٹرین سے کٹ کر ہلاک ہوگئی جب کہ نبی بخش کے علاقے میں الیکٹریشن 46 سالہ گل خان بجلی کا کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
حادثات