کراچی سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے شدید مندے کا رجحان رہا.

کراچی (مارکیٹ رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران شدید مندی پر کے ایس ای 100انڈیکس 169.30پوائنٹس کی کمی پر10002کی ریکارڈ حد برقرار نہ رکھتے ہوئے 9753.84کی نچلی سطح پر بند رہا جس سے ہفتے کے دوران 45ارب 92کروڑ روپے سے زائد کمی کے باعث کاروبار غیریقینی سے دوچار رہا تفصیلات کے مطابق ہفتے کے دوران سپریم کورٹ کے این آر او کے تفصیلی فیصلے کی شدید کنفیوژن‘ملک بھر میں امن وامان کی خستہ صورتحال‘ خریداروں کی عدم دلچسپی‘غیرملکی سرمایہ کاری کا انخلاء اورکئی گردشی اطلاعات کے باعث سرمایہ کاروں نے مایوسی وبددلی کے عالم میں حصص کی خریداری سے سائڈ لائن ہوکر بینکنگ ‘ آئل اینڈ گیس ‘ٹیلی کمیونیکیشن ‘سیکورٹیز سیکٹرز سمیت بیشتر حصص کی بڑے پیمانے پر کم داموں فروخت کرکے اپنے پھنسے ہوئے سرمایہ کے انخلاءکی تگ ودو میں رہتے ہوئے مارکیٹ سے فوری نکل جانے پر توجہ مرکوز کردی جس کے باعث حصص کے کاروبار میں شدید مندی کا رحجان رہا جس کے نتیجے میں ہفتے کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 169.30پوائنٹس کی کمی پر بیک وقت 10002 کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھتے ہوئے 9753.84کی انتہائی نچلی سطح پر آگیا جس سے ہفتے کے دوران لاٹ پاکستان‘ جہانگیر صدیقی کمپنی اورعارف حبیب سیکورٹیز کے حصص کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے اس طرح ہفتے کے دوران حصص کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں سرمایہ کاروں کے 45ارب 92کروڑ 99لاکھ 17ہزار476روپے ڈوب گئے جس سے مجموعی سرمایہ کاری مالیت مزید گھٹ کر 28کھرب 4ارب 73کروڑ 65لاکھ 77ہزار444روپے رہ گئی جبکہ ہفتے کے دوران مجموعی سودوں میں 94کروڑ 89لاکھ 81ہزار 561 حصص کے زائد سودوں میں کاروبار رہا علاوہ ازیں ہفتے کے دوران مارکیٹ میں تین روزہ مندی ‘ایک روزہ تیزی اور ایک روزہ سسٹم میں ٹیکنیکی فالٹ کی وجہ سے یومیہ کاروباری رپورٹ نہ مل سکی بازار حصص کے ماہرین کے مطابق آئندہ ہفتے این آر او کے حوالے سے کاروبار قدر ے دباﺅ میں رہنے کے زائد امکانات ہیں دریں اثناء ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار 1572 کمپنیوں تک محدود رہا اس میں 653 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ‘852کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور67کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ہفتے کے دوران کاروباری لحاظ سے لاٹ پاکستان 15 کروڑ 2لاکھ 35ہزار902حصص‘ جہانگیر صدیقی کمپنی 7کروڑ 88لاکھ 16 ہزار876حصص اورعارف حبیب سیکورٹیز کے 7کروڑ 67لاکھ518حصص کے سودے ریکارڈ کئے گئے۔