چین کا تیار کردہ دوسرا جنگی جہاز پی این ایس شمشیر کراچی پہنچ گیا

کراچی (ریڈیو نیوز) چین میں تیار کردہ پاک بحریہ کا دوسرا پی 22ایف فریگیٹ کراچی پہنچ گیا ہے۔ اس موقع پر بندرگاہ پر تقریب منعقد کی گئی جس میں کمانڈر ائرایڈمرل تنویر فیض‘ بحریہ کے افسروں‘ جوانوں اور ان کے اہلخانہ نے شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستانیوں کے ساتھ چین نے چار جہازوں کا معاہدہ کیا ہے۔ دوسرے فریگیٹ پی ایس ایس شمشیر کی شمولیت سے پاک بحریہ کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔