کے ای ایس سی سے برطرف 3 باکسرز میڈلز فروخت کرنے پر مجبور

کراچی (وقت نیوز) پاکستان کے مختلف کھیلوں میں نمائندگی کرنے اور میڈل اور بلیزز حاصل والے 3 باکسرزاپنے میڈل اور بلیزز فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے۔ کے ای ایس سی نے انہیں یک جنبش قلم برطرف کر دیا۔ ان میں پاکستان باکسنگ ٹیم کے کپتان انٹرنیشنل کھلاڑی جاوید جان بھی شامل ہیں۔ ہر طرف سے مایوس ہونے کے بعد اس نے اپنے میڈلز اور بلیزز نیلامی کیلئے رکھ دیئے ہیں تاکہ کسی طرح اپنی اور بچوں کی پیٹ کی آگ بجھا سکے۔ ان میں جاوید جان ہی نہیں بلکہ ذاکر خان اور شعیب بھی شامل ہیں جو اپنے میڈلز فروخت کرنے کیلئے سڑک کنارے فٹ پاتھ پر آگئے ۔