عام شہریوں کو قتل کرنا امریکی فوجی پالیسی ہے: باب وڈ ورڈ

کراچی (خصوصی رپورٹ) امریکی صحافی باب وڈ ورڈ کی کتاب ”اوباما کی جنگیں“ کی مزید تفصیلات کے مطابق عام شہریوں کو قتل کرنا امریکی فوجی پالیسی ہے۔ عراق میں مزاحمت کاروں کے زیرقبضہ علاقوں میں عوام کا قتل عام کر کے مخالفین کی مقبولیت کم کرنے کی کوشش کی گئی۔ امریکی صحافی نے انکشاف کیا کہ جنرل پیٹریاس نے اوباما سے کہا تھا کہ اگر افغانستان میں بھی عراق کی طرح سپیشل فورسز کو آزمایا گیا تو بعدازاں یہاں بھی سویلین ہلاکتیں ہونگی اور اس کے بھی نتائج کافی ہولناک نکلیں گے۔ باب وڈ ورڈ کے مطابق امریکی جنرل پیٹریاس اور مولن صدر اوباما کو جھوٹی رپورٹیں پیش کرتے تھے۔
باب وڈ ورڈ