پاکستان کیخلاف نعرے ناقابل برداشت ہے‘ رﺅف صدیقی کا سینٹرل جیل سے خط
کراچی(خصوصی رپورٹر )سابق صوبائی وزیرِ داخلہ و صنعت و تجارت اور پابندِ سلاسل رکنِ سندھ اسمبلی رﺅف صدیقی کا سینٹرل جیل کراچی سے خط موصول ہوا ہے۔ رﺅف صدیقی نے پاکستانی قوم کو یہ پیغام بھیجا ہے کہ پاکستان کے خلاف نعرہ نا قابلِ برداشت ہے۔ پاکستان کے خلاف نعرے سے میرا دل ہی نہیں میری روح تک زخمی ہوئی ہے۔ میری تمام جدوجہد عظیم پاکستان کے مجبور و لاچار مظلوم عوام کیلئے تھی اور آخری سانس تک جاری رہے گی۔۔۔ انشا¿اللہ۔ رﺅف صدیقی نے کہا کہ اس وطن کی بنیادوں میں ہمارے والدین اور بزرگوں کی جدوجہد اور شہدا¿ پاکستان کا لہو شامل ہے۔ حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ اس کی حفاظت اور تعمیر کی جدوجہد میں اگر جان کا نذرانہ بھی دینا پڑے تو یہ عین شہادت ہے۔ ہم اپنی زندگی بھر کی عبادات اوردعاﺅں کو رائیگاں نہیں جانے دے سکتے۔
رﺅف صدیقی