پی پی کے ٹکٹ پر شکارپور سے ضمنی انتخاب میں حصہ لوں گا : امتیاز شیخ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امتیاز شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی، ملاقات میں نثار کھوڑو اور دیگر بھی موجود تھے۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ دوستوں کی مشاورت سے پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ پی پی کی ٹکٹ پر شکارپور سے ضمنی انتخابات میں حصہ لوں گا۔