صدر زرداری کراچی پہنچ گئے‘ امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے

صدر زرداری کراچی پہنچ گئے‘ امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے

کراچی (سٹاف رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری جمعہ کی شام اسلام آباد سے صدارتی کیمپ آفس بلاول ہاو¿س کراچی پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت کو سندھ میں سیلاب کی صورتحال اور حکومت سندھ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جبکہ وہ صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت کا سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ بھی متوقع ہے۔
صدر زرداری کراچی