جلد ترقی حاصل کرنے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں: آصف سندھیلہ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) میری ٹائم میوزیم کراچی میں انٹر ایکٹو سائنس گیلری کا افتتاح کر دیا گیا۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل آصف سندھیلہ نے کہا ہے کہ جلد ترقی حاصل کرنے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے، آہستہ آہستہ قدم بڑھانے ہوتے ہیں، بچوں کو اخلاقیات سکھائیں گے تو یقیناً معاشرے میں بہتری آئے گی۔