کراچی میں فوج طلب نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ افسوسناک ہے: اے این پی سندھ

کراچی (ثناءنیوز) عوامی نیشنل پارٹی (سندھ) کے ترجمان نے باچا خان مرکز کراچی سے جاری بیان میںحکومتی اعلامیہ پر ردعمل دےتے ہوئے کہا ہے کہ اختیارات کے حصول کی جنگ میںشہر کی موجودہ صورتحال مزید تجربات کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ فوج طلب نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ افسوس ناک ہے۔ کراچی کی عوام شدید خوف و ہراس میں مبتلا اور مسلح گروپوں کے ہاتھوں یرغمال ہے۔ کراچی کے موجودہ مسائل جذبات یا وقتی فارمولے آزما کر حل نہیں کیے جا سکتے۔ اختیارات کے حصول کی جنگ کو مختلف اوقات میں جداگانہ نام دئےے جانے کے سبب تمام تر اقدامات جوں کہ توں رہتے ہیں۔ سیاسی حل کےساتھ شہر کو غیر قانونی اسلحے سے پاک کرنے اور مسلح گروپوں کی سر کوبی کے لئے فوجی آپریشن ناگزیر ہے۔ موجودہ پولیس ڈھانچے میں استعداد کار نہ ہونے کے باعث لاکھوں کی تعداد میں موجود غیر قانونی اسلحے، بھتہ خوروں اور شر پسندوں کا شہر سے صفایا نہیں کرایا جا سکتا۔
اے این پی