کراچی میں بدامنی روکنے کیلئے جوڈیشل کمشن قائم کرنے اور فوج کو بلانے سے روکنے کیلئے درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی)کراچی کے حالات کو کنٹرول کرنے اور حالات کو بہتر بنانے کےلئے سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمشن قائم کرنے اور فوج کو استعمال کرنے سے روکنے کےلئے آئینی رٹ درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔درخواست گزار وطن پارٹی کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ خان کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کراچی میں حالات کو بہتر بنانے کےلئے سپریم کورٹ ایک جوڈیشل کمیشن قائم کرے جس کی سرپرستی سپریم کورٹ کے حاضر سروس یا ریٹائرڈ جج کریں تاکہ پولیس اور دوسری ایجنسیاں بغیر کسی دباﺅ کے اپنا کام کر سکیں اور بلاتخصیص شر پسندوں کے خلاف کارروائی کر سکیں ۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی کے حالات کو کنٹرول کرنے کےلئے فوج کو ہرگز استعمال نہ کیا جائے کیونکہ یہ یو این او چارٹر کے آرٹیکل55اور56 کی بھی خلاف ورزی ہوگی۔
درخواست دائر