آئندہ الیکشن میں تحریک لبیک پاکستان حیران کن کامیابی حاصل کرے گی‘ بلال قادری
کراچی (نیوز رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان سندھ کے وفد نے بلال قادری کی قیادت میں نوائے وقت کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر بلال قادری نے نو زائیدہ سیاسی جماعت کے اغراض و مقاصد اورآئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے حلقہ این اے 120 میں تیسری بڑی جماعت کا اعزاز دراصل عوام کا تحریک لبیک پاکستان پر اظہار اعتماد ہے۔ انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں تحریک لبیک پاکستان حیران کن کامیابی حاصل کرے گی۔