دین اصولوں کو ہر چیز پر مقدم رکھنا ہوگا ‘ شہنشاہ نقوی
کراچی( نیوز رپورٹر ) مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ آنحضرت ﷺ نے واضح طور پر کہا کہ قرآن اور اہلبیت رسولﷺ سے وابستہ رہو تاکہ تم دنیا میں فلاح اور آخرت میں نجات حاصل کرسکو،یہ بات انہوں نے پاک محرم ایسوسی ایشن کے تحت نشتر پارک میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران کہی انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دین کے اصولوں کو مقدم رکھنا ہوگا ،کیونکہ دین کو کسی چیز پر قربانی نہیں کیا جاسکتا اور اسی فکر و فلسفے کی بقاءکیلئے امام حسین ؑ نے بڑی قربانی دی ۔لہٰذا امام حسینؓ فرماتے ہیں کہ خدا کی رضاءاور خوشنودی حاصل کرو اسی میں کامیابی ہے اور جسنے اللہ کو کھو دیا اسے سوائے ذلت کے کچھ نہیں ملا لہٰذا خدا کی ناراضگی سے بچا جائے ۔