پیپلز پارٹی نے کراچی کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں کا سلوک کیا‘ عمر ان اسماعیل
کراچی(آئی این پی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ شہر کراچی اور اسکے شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے۔ 9 سال سے سندھ اور کراچی کے وسائل پر قابض پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت اور انکے درباری وزراء نے شہر کراچی کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کی ٹھانی ہوئی ہے۔ عمران خان کے کراچی دورے کے موقع پر کئی اہم سیاسی شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔