سندھ ہائیکورٹ: نرگس سیٹھی کی تنخواہ روکنے کا حکم برقرار، فریقین کے درمیان واجبات کے معاملے پر رپورٹ طلب
کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے سوئی سدرن گیس کمپنی، کے الیکٹرک اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے درمیان واجبات کی ادائیگی سے متعلق کے الیکٹرک کی درخواست پر وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی کی تنخواہ روکنے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے تین ہفتوں میں فریقین کے درمیان واجبات کا معاملہ ایڈجسٹ کرکے عدالت میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس شوکت علی میمن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔