کراچی، کیمپ پر حملے میں زخمی متحدہ کا رکن دم توڑ گیا، فائرنگ کے واقعات میں 4افراد ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) گزشتہ رات اورنگی ٹاﺅن میں متحدہ قومی موومنٹ کے رکنیت سازی کیمپ پر حملے میں زخمی ہونے والا کارکن عبدالجبار نامی کارکن عباسی ہسپتال میں علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔ ہسپتال میں زیرعلاج مزید دو کارکنوں کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے کیمپ پر دستی بم سے حملے اور فائرنگ کا مقدمہ درج کرکے 10مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ اس حملے میں ایم کیو ایم کے سندھ اسمبلی کے 3ارکان سمیت 25افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ دریں اثناءملیر کے علاقے جام گوٹھ میں فائرنگ سے ایک نوجوان جبکہ آرام باغ کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ علاوہ ازیں لیاری کے علاقے غلام شاہ لین میں رینجرز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2گینگسٹر ساجد اور سمیر مارے گئے، دونوں ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔
کراچی