بلاول بھٹو جلد مسلم لیگ ن میں شامل ہو جائیں گے: ارباب رحیم

بلاول بھٹو جلد مسلم لیگ ن میں شامل ہو جائیں گے: ارباب رحیم

کراچی(صباح نیوز+آئی این پی) سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے کہاہے کہ پیر پگارا کی  پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں پیشنگوئی سچ ثابت ہونیوالی ہے۔ بلاول جلد مسلم لیگ(ن)میں شامل ہوجائیں گے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ارباب رحیم بڑے پیر نہیں کہ ان کی پیشگوئیاں پوری ہوں، ان کیخلاف سانحہ کارساز کا مقدمہ درج کیا جائے۔ گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے کہا کہ پیر پگارا کی بلاول کے بارے میں پیشنگوئی سچ ثابت ہونیوالی ہے ۔بلاول مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے معاملات پر پی ایم ایل ایف اور ایم کیوایم کا موقف اسمبلی میں ایک ہی ہو گا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ارباب رحیم کے خلاف سانحہ کارساز کی ایف آئی آر درج ہونی چاہئے۔