شاہ فیصل ٹاﺅ ن میں قلت آب کے خلاف خو اتین کا مظاہر ہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل ٹاﺅن کی خواتین کا واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے آفس کے سامنے مظاہرہ اور دھرنا پانی کی فراہمی کا مطالبہ ۔شاہ فیصل کالونی نمبر5روشن آباد کی خواتین نے پانی کی عدم فراہمی پر علاقے میں احتجاج کے بعد شاہ فیصل ٹاﺅن میں واٹر بورڈ کے آفس پہنچ کر شدید احتجاج کیا جبکہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کی عدم موجود گی کے باعث ملازمین نے ان کی فریاد سنی اور علاقے کے یونین کمیٹی کے چیئر مین سے رابطہ کرنے کے لئے کہا جبکہ خواتین مظاہرین کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ بل تو ہر ماہ روانہ کررہا ہے لیکن پانی نہیں دے رہا بھنیسوں کے باڑے اور کارخانے والوں کو پانی باقاعدگی سے دیا جارہا ہے ۔خواتین مظاہرین کا کہنا تھا کہ گلی محلوں میں پہلے ہی سیوریج کا گندہ پانی موجود تھا بارشوں کے بعد گلی محلوں اور مارکیٹوں میں خواتین بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بعد ازاں خواتین مظاہرین نے شاہ فیصل ٹاﺅن واٹر بورڈ کے آفس کے سامنے پانی کی عدم فراہمی پر دھرنا دے دیا ۔