حقوق العباد کا علم سیکھیں زندگی میں نرمی آجائے گی ،مولانامحمد امین عطاری
کراچی (نیوز رپورٹر) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ونگران باب المدینہ کراچی مشاورت مولانا محمد امین عطاری نے کہا ہے کہ حقوق العباد کا معاملہ سنگین ہے کیونکہ جب تک بندہ اپنا حق معاف نہ کرے اللہ تعالیٰ بھی معاف نہیں فرمائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ قوت حافظہ حقوق اللہ کی ادائیگی میں زبردست معاونت کرتی ہے ۔جس کے دل ودماغ میں حقو ق العباد کی اہمیت اور اس کی پامالی کے نقصانات کا علم ہوگا تو یقینااس سنگین گناہ سے بچنے کی کوشش کرے گا اور لوگوں کی حق تلفی ہوجانے پر معافی تلافی کرے گا ۔