شہر میں اسٹریٹ کرائمز کا نوٹس لیا جائے‘ اشرف بنگلوری
کراچی(خبرنگار)ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے صدر محمد اشرف بنگلوری ‘ڈی جی رینجرز اورآئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائمز کا نوٹس لیاجائے ‘عرصہ دراز کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میںا ضافہ ہورہا ہے ۔ لیاری ‘ فیڈرل بی ایریا‘گلستان جوہر ‘ بنارس‘ عائشہ منزل‘ جہانگیر روڈ پر رات کے اوقات ٹریفک جام ہونے کے بعد عوام کو لوٹا جارہا ہے ۔