عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں آگاہی سیمینار
کراچی (نیوز رپورٹر) عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (یو آئی ٹی) نے اپنی سماجی ذمہ داری کی ادائیگی کے عزم کی ترجمانی کرتے ہوئے کمیونٹی کو فائدہ پہنچانے کے اپنے بنیادی اقدار کے تحت کراچی میں آلودہ پانی کے طبی نقصانات اور گھریلو سطح پر اس کے تدارک کے لیے دفاعی برتاﺅ کے عنوان سے آگہی سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی معاونت سے کیے گئے ریسرچ پراجیکٹ کے نتائج پیش کیے گئے اور اس مسئلے کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیمینار میں پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسروس ‘ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر‘حصار فاﺅنڈیشن، این ای ڈی یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف کراچی، بیرٹ ہوجسن یونیورسٹی، مہران یونیورسٹی، شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اپلائڈ اکنامک ریسرچ سینٹرکے مندوبین سمیت عثمان انسٹی ٹیوٹ کی فیکلٹی کے اراکین اور طلباءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔