قرآن بھی ہمیں ہر میدان میں طاقتور ہونے کا حکم دیتا ہے، علی حسین نقوی
کراچی (نیوز رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے وحدت ہاوس سولجربازار میں پولٹیکل کونسل کے اجلاس کے سربراہی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی نظام کے تحت ایک اعلیٰ اور مقتدر معاشرے کی تشکیل ہماری ضرورت ہے تاکہ ہم معاشرے کی اصلاح کرسکیں اور عدل و انصاف کو قائم کر سکیں، لیکن یہ اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب اجلاس میں علامہ دوست علی سعیدی ،علامہ نشان حیدر علامہ ،مبشر حسن ،میثم عابدی ،تقی ظفر سمیت دیگر ارکین موجود تھے ان کا کہنا تھا جب تک ہم علمی، عملی، انفرادی اور اجتماعی طور پر طاقتور نہیں ہوتے۔ ہمیں ہر شعبے میں آگے بڑھنا ہوگا تاکہ ہم اپنے ہدف و مقصد کو حاصل کر سکیں، قرآن بھی ہمیں ہر میدان میں طاقتور ہونے کا حکم دیتا ہے، کیونکہ اگر ہم کمزور رہے تو ہمیشہ محتاج اور زندگی کی بھیک مانگتے رہیں گے۔