عطائیت کی آڑ میں رجسٹرڈ حکماء کو ہر اساں کیا جارہا ہے ‘ حکیم نسیم احمد قاسمی
کراچی ( ہیلتھ رپورٹر ) رجسٹرڈ و مستند حکماء کو عطائیت کی آڑ میں ہراساں کیا جارہا ہے ‘ طیبہ کالجز کی حالت دگر گوں ہے ۔ قومی طبی کونسل میں شعبہ طب کے حوالے سے خاطر خواہ قانون سازی نہیں ہوسکی ۔ طب یونانی ترقی کی سمت محو سفر تھی لیکن حکیم محمد سعید کی شہادت کے بعد قابل ذکر رہبر نہ ہونے کے باعث زبوں حال ہے ۔ ان خیالات کا اظہار APUMMA کے چیئرمین حکیم نسیم احمد قاسمی نے منعقد ہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جلسہ سے حکیم فرید احمد فیضی ‘ حکیم سراج چانڈیو ‘ حکیم ذوالفقار صدیقی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔