ذوالحج کا چا ند نظر نہیں آیا عیدالاضحیٰ ہفتہ 2 ستمبر کو ہوگی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا عیدالاضحی ہفتہ 2 ستمبر کو ہوگی۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے بتایا کہ یکم ذوالحج بروز جمعرات 24 اگست کو ہوگی۔ بیشتر مقامات پر مطلع ابرآلود تھا۔ پاکستان کے کسی مقام سے چاند کی رویت کی شہادت نہیں ملی۔ دوسری طرف سعودی سپریم جوڈیشل کونسل نے ملک میں کہیں بھی چاند نظر آنے کے شواہد نہ ملنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یکم ذوالحج 23 اگست کو ہوگی اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عیدالاضحی یکم ستمبر کو منائی جائے گی۔