ٹرمپ کے الزامات سے دہشت گردی کو تقویت ملے گی‘ ثروت قادری
کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے استحکام کیلئے ملک مخالف قوتوں کا قلع قمع کرنا ہوگا ،امریکی صدر انتہاپسندانہ ایجنڈے پر گامزن ہیں جس سے خطے میں نفرتیں جنم لیں گی ،حقائق سامنے آچکے ہیں کہ سانحہ 9/11میںپینٹاگون ملوث تھا ،امریکہ کا جنوبی ایشیا میں اثرورسوخ ختم ہورہا ہے اس لئے امریکی صدر پاکستان کو نشانہ بنا رہے ہیں ،امریکی صدر ٹرمپ پاکستان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کے الزام لگانے سے قبل اپنے ملک پر نظر ڈالتے تو اس قسم کا بیان کبھی نہیں دیتے،دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو پوری دنیا میں سراہاجارہا ہے پوری دنیا پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ کا اعتراف کررہی ہے ،افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی سوالیہ نشان ہے ،پاکستان اس وقت دہشتگردی کے خلاف حالت جنگ میں ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بہترین نتائج برآمد کئے ہیں ،را،موساد ،بلیک واٹر اورخطے میں دہشتگردوں کو سہولت فراہم کرتے ہیں ،امریکی ٹرمپ افغان ،پاکستان پالیسیوں پرحقائق کی روشنی میں فیصلہ کریں ،پاکستان کو نظر انداز یا الزامات سے دہشتگردی کو تقویت ملے گی ،پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں پر کسی کو پانی پھیرنے نہیں دینگے ،پاک فوج کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ خطے میں دہشتگردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے ،ٹرمپ حکومت کے منفی بیانات سے نفرتیں جنم اور دہشتگردوں کو پھولنے کا موقع ملے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پاکستان دہشتگردوں کو پناہ دیتا ہے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔
ثروت قادری