کوچنگ کے بغیر کھلاڑی نامکمل ہوتا ہے: قاسم ضیاء

کراچی (ثناء نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاء اور سیکرٹری آصف باجوہ نے گذشتہ روز یہاں ہاکی کلب میں کراچی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ایچ ایف کے عہدیداروں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ کوچز کی باتوں پر مکمل عمل کرکے ہی خود کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوچنگ کے بغیر کھلاڑی نامکمل ہے مگر اس کی دلچسپی اور عزم ہی اسے مستقبل کا ہیرو بنا سکتا ہے۔