کراچی: امریکی قونصلیٹ دھماکہ کیس سے بری ہونے والے ملزم حافظ زبیر کو دستی بم رکھنے پر 6 سال قید

کراچی (ریڈیو نیوز) کراچی کی خصوصی عدالت نے امریکن قونصلیٹ دھماکے میں بری ہونے والے ملزم حافظ زبیر کو دستی بم رکھنے کے مقدمہ میں 6سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملزم نے عدالت میں اقبال جرم کیا تھا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت سنٹرل جیل کراچی میں کی۔