پی سی او ججوں کو دوبارہ نہ رکھا جائے وکلا وفد کا چیف جسٹس سے مطالبہ خالی آسامیاں جلد پُر کی جائینگی: چیف جسٹس

کراچی( وقائع نگار) پاکستان کے چیف جسٹس جسٹس افتخار محمد چودھری نے سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر اور دیگر رہنماﺅں سے ملاقات کے دوران اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ اعلیٰ عدالتوں میں ججوں کی خالی آسامیاں جلد پُر کی جائے گی اور مقدمات کی سماعت میں تیزی لائی جائے گی تاکہ ججوں کی کمی کے باعث مقدمات التواءکاشکار نہ ہوں۔ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوی ایشن کے صدر رشید اے رضوی ‘ سپریم کورٹ بار کے سابق صدرمنیر اے ملک ‘ باز محمد کاکڑ اور حامد خان ایڈووکیٹ نے کراچی میں چیف جسٹس سے ملاقات کی اور ان سے مطالبہ کیاکہ پی سی او ججوں کو دوبارہ نہ رکھا جائے‘ انہیں کوئی کام بھی نہ دیا جائے۔