کے ایس ای 100انڈیکس 71.08پوائنٹس کی کمی‘ سرمایہ کاری میں 20ارب 23کروڑ روپے سے زائد کمی

کراچی/ لاہور (مارکیٹ رپورٹر/ کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روزبھی دوبارہ مندی پر کے ایس ای 100انڈیکس 71.08پوائنٹس کی کمی پر 10000 کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھتے ہوئے 9992.50 کی نچلی سطح پر آگیا جس سے سرمایہ کاری مالیت میں 20ارب 23کروڑ روپے سے زائد کمی کے باعث کاروبار غیر یقینی سے دوچار رہا ۔ 62 فیصد سے زائد حصص کی قیمتیں گر گئیں۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی رہی اور ایل ایس ای 25 انڈکس 33.38 پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ کے اختتام پر 3131.10 پوائنٹس پر بند ہوا ۔