کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں مزید آٹھ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں مزید آٹھ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ریڑھی گوٹھ میں نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے دو افراد جبکہ لانڈھی کے علاقے عوامی کالونی میں چالیس سالہ شخص ہلاک ہوگیا، جس کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔ ادھر میٹرول سائیٹ ایریا میں مالا کنڈ روڈ کے قریب چوبیس سالہ گل محمد نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا ۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔ گلستان جوہر میں محکمہ موسمیات کے دفتر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تیس سالہ سخی خان ہلاک ہوگیا۔ کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دوزخمی ہوگئے۔ مقتول کی شناخت چوبیس سالہ اکبر خان کے نام سے ہوئی ہے۔  سہراب گوٹھ کے علاقے میں پولیس نے دو موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کردی، جس سے اے ایس آئی آصف زخمی ہوگیا۔ نیو کراچی کے علاقے لاسی گوٹھ میں دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ کراچی میں گذشتہ تین روز کے دوران فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی  تعداد چھبیس ہوگئی ہے۔ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد متاثرہ علاقوں میں رینجرز اور پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔