کراچی تر قیا تی پیکج میں پانی کا منصو بہ شا مل ہے ، گو رنر سندھ
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر )گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پانی انسانی زندگی کی بقا کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی کے لئے بھی ناگزیر ہے ، کراچی کی آبادی کے تناسب سے پینے کے صاف کی فراہمی کے لئے تعمیر ہونے والے عظیم K-IV منصوبہ کا پہلا مرحلہ اگلے برس جون میں مکمل کرلیا جائے گا جبکہ دوسرا مرحلہ بھی جلد شروع کردیا جائے گا ، کراچی ترقیاتی پیکج میں بھی پینے کے صاف پانی کا منصوبہ شامل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیسری انٹرنیشنل واٹر کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا ۔ اس موقع پر چیئر پرسن زوہیراشعر ،حصار فاﺅنڈیشن کی بانی سیمی کمال ،گلوبل واٹر پارٹنر شپ کے ایگزیکٹیو سیکریٹریMr.Rudolph Cleveringa ، پاکستان میں ہنگری کے سفیر Mr.Istvan Szabo ، اینگرو کا رپوریشن کے صدر / چیف ایگزیٹیو آفیسر غیاث خان ، آکسفورڈ یونیورسٹی پروفیسر Dr.David Grey سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پانی کی اہمیت اور اس کے استعمال بارے میں آگاہی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے با الخصوص کاشتکاروں کو بھی آگاہ کیا جائے کہ ضرورت کے مطابق پانی کو استعمال کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ پانی کو محفوظ بنایا جا سکے کانفرنس سے Mr Rudolph Cleveringa,Mr.Istvan Szabo,Mr.David Gray,غیاث خان ، مس سیمی کمال اور زہیر اشعر نے بھی خطاب کیا ۔
گورنر سندھ