گردہ فروخت کرنے کیلئے بھارت جانے کی کوشش کرنے والے 2 افراد گرفتار
کراچی (کرائم رپورٹر) ایف آئی اے نے علاج کے بہانے گردہ فروخت کرنے کے لئے بھارت جانے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی آر کے حکام کے مطابق ملزم رضوان اور دوسرے شخص سرفراز کو گردہ فروخت کرنے کے لئے بھارت لے جایا جا رہا تھا اور ان کے پاس جعلی طبی دستاویزات تھیں۔ دونوں جب ائرپورٹ پہنچے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم سرفراز سے پانچ لاکھ میں گردہ فروخت کرنا طے پایا تھا۔