لیاری اور اطراف میں آپریشن، مقابلے 60 افراد کے ٹارگٹ کلر سمیت 6گینگسٹر مارے گئے
کراچی (کرائم رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے کھارادر میں پولیس مقابلے میں ٹارگٹ کلر سمیت 6 گینگسٹر ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ٹارگٹ کلر گینگ وار عزیز گروپ کا مقامی کمانڈر تھا۔ ہلاک ٹارگٹ کلر کی شناخت محبوب سندھی کے نام سے کی گئی ہے۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ ٹمبر کے علاقے میں ٹمبر مارکیٹ کے نزدیک صدیق وہاب روڈ پر پولیس کے ساتھ مقابلے میںگینگ وار کا ملزم ندیم عرف جاپانی ہلاک ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق بابا لاڈلا گروپ سے تھا اور وہ 60 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ جھٹ پٹ مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے میں بھی ملوث تھا۔ قبل ازیں لیاری کے علاقے سنگولین میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں عزیر بلوچ گروپ سے تعلق رکھنے والے ملزم یونس عرف ماری ہلاک ہوا جب کہ محمود آباد کے علاقے چنیسر گوٹھ میں سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں ملزم سردا ر ثاقب مارا گیا۔
کراچی/ آپریشن، مقابلے