کراچی: کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 مبینہ خودکش بمباروں سمیت 10افرادگرفتار

کراچی (اے ایف پی + ریڈیو نیوز) کراچی پولیس نے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے 2 مبینہ خودکش بمبار گرفتار کر لئے ہیں اور ان کے قبضہ سے ایک خودکش جیکٹ‘ 2 دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے‘ اے ایف پی نے پولیس حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ملزمان کے القاعدہ سے روابط ہیں‘ پولیس کے مطابق ملزمان محمد عاصم اور امجد نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں خودکش حملوں کے ماسٹر مائنڈ مطیع الرحمن نے شمالی وزیرستان سے کراچی میں پولیس دفاتر اور مساجد پر خودکش حملوں کے لئے بھیجا ہے جبکہ دونوں ملزمان سرحد اور وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھی ملوث تھے۔
خودکش بمبار گرفتار