کراچی: سفاری پارک سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد، متحدہ لندن کے عسکری ونگ کا تھا: رینجرز
کراچی (آن لائن)کراچی میںپاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ اطلاع پر یونیورسٹی روڈ پر واقع سفاری پارک سے منسلک پلے گرائونڈ میں کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں چھپایا گیا جدید اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق مذکورہ اسلحہ متحدہ لندن کے عسکری ونگ کاہے ۔جس کوکراچی کے حالات خراب کرنے کے لیے استعمال ہوناتھا۔ رینجرز اہلکار منگل کی صبح اچانک سفاری پارک سے منسلک گرائونڈ میں کارروائی کرنے کے لیے سفاری پارک کے تالے کاٹ کر اندر داخل ہوئے، پارک کے اندر گوایش ایڈونچر پارک کے ٹکٹ کاؤنٹر کے کمرے میں بوریاں پڑی ہوئی تھی، جب ان بوریوں کو کھول کر دیکھا تو اس میں بڑی تعداد میں اسلحہ موجود تھا جس میں ایس ایم جی رائفل ،ریپیٹر،آوان اوردستی بم، ٹی ٹی پستول، بارودی مواد اور مختلف اقسام کی ہزاروںگولیاںشامل تھیں۔ ترجمان رینجرزکے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات پرکی گئی مذکورہ اسلحہ متحدہ لندن سیکرٹریٹ میںموجودایم کیو ایم رہنما محمدانورکے داماد انسباط ملک کے زیرنگرانی چھپایا گیا تھا۔ اس سلسلے میںمزیدتفتیش کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں کراچی کے مختلف علاقوںمیں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8غیرملکیوںسمیت 13ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ منگل کی صبح شہرکے دیگرعلاقوںمیں بھی ٹارگیٹڈ کارروئیاںکی گئیں۔منگل کی صبح رضویہ پولیس نے 2مختلف کارروئیاںکرتے ہوئے 8 غیرملکیوں کو گرفتارکیا۔ ایس ایس پی سینٹرل نے بتایاکہ گرفتارملزمان کاتعلق افغانستان سے بتایا جاتاہے اوران کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ادھربلدیہ پولیس نے ریڈیڈنس ایکٹ کے تحت 2افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ادھرسائٹ بی کے علاقے نیشنل مصالحہ سٹریٹ کے قریب پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم سعیدصدیقی ولد محمدوسیم صدیقی کوگرفتارکرکے ایک ٹی ٹی پستول اورایک ہینڈگرنیڈبرآمدہوا ہے ۔پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم مختلف نوعیت کے مقدمات میں پولیس کومطلوب تھا۔دریں اثناء اورنگی ٹائون رئیس امروہی گوٹھ میں پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈکیت ہلاک اور 2فرار ہو گئے۔ پولیس نے اقبال مارکیٹ تھانے کی حدوداورنگی رئیس امروہی گوٹھ میں مشکوک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ دیا تھا لیکن ملزمان نے پولیس پرفائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں ایک ملزم ماراگیا جبکہ اس کے 2ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے مسروقہ سامان اوراسلحہ برآمدکرلیا۔ پولیس نے بتایاکہ ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی۔