مقصود قریشی کا انسانیت سوز قتل لمحہ فکریہ ہے ، غنویٰ بھٹو

 مقصود  قریشی کا انسانیت سوز قتل لمحہ  فکریہ ہے ، غنویٰ بھٹو

 کراچی (  اسٹاف  رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی  چیئر پرسن   غنویٰ بھٹو نے  جیئے سندھ قومی محاذ  کے سابق چیئر مین    بشیر خان قریشی کے بھائی مقصود  قریشی اور سلمان   و دھیو کے قتل کے بعد  گاڑی  کے اند ر جلانے کی  انسانیت سوز واقعہ پر   گہرے غم و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے  کہاہے کہ المناک واقعہ سندھ کی سیاست پر برے  اثرات  مرتب کرے گا جو ملک کی بقا و سالمیت کیلئے خطر ناک ثابت ہوسکتا ہے ، ستر کلفٹن سے جاری  مذمتی  بیان میں غنویٰ بھٹو  نے کہا کہ قتل کی تحقیقات اور قاتلوں کا تعین  کرنا حکومت وقت اور قانون نافذ  کرنے  والے اداروں کی اہم ذمہ داری  ہے   ، غنویٰ بھٹو نے   کہا کہ سندھ لاقانونیت ، کرپشن اور دیگر  عوامی  مسائل کے عذاب میں مبتلا ہے جبکہ  حکومت  سندھ   چین کی بانسری  بجانے میں مصروف   ہے ۔