لیاری میں رینجرز، پولیس کا آپریشن، 4 گینگ وار ملزم ہلاک

لیاری میں رینجرز، پولیس کا آپریشن، 4 گینگ وار ملزم ہلاک

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور پولیس کا گینگ وار کے ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں گینگ وار کے تین کارندے ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لئے گئے۔ فائرنگ کا تبادلہ گھنٹوں جاری رہا۔ دریں اثناء چاکیواڑہ میں ایک اور جرائم پیشہ شخص پولیس مقابلے میں مارا گیا۔