تحریک نظام مصطفی میں قدغن لگانے والے اللہ کے ہاں جواب دہ ہوں گے ‘جے یو پی

 تحریک  نظام مصطفی میں  قدغن لگانے  والے  اللہ کے  ہاں  جواب  دہ ہوں گے  ‘جے  یو پی

 کراچی(نیوز رپورٹر) اہلسنّت وجماعت کے وقار کو نقصان اور شناخت کو پراگندہ کرنے والوں کے کردار کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ ہم قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی  ؒ کے پیروکار ہیں ، مکمل اخلاص اور شعور کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر مفتی محمد غوث صابری اور ناظم اعلیٰ محمد مستقیم نورانی نے جامعہ غوثیہ میں ضلع عہدیداران کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں عبدالمجید اسماعیل نورانی، محمد اسلم عباسی، عبدالرزاق سرجانی، احمد بن عبداللہ، نوید احمد نورانی، سید آغا گل قادری، محمد زبیر، مولانا فرید قادری، علامہ عبدالغفور کُرد ، مولانا حبیب اللہ خان، علامہ احمد منیر نورانی، محمد وزیر رہبر، مولانا یاسین غلام نورانی، رئیس احمد شیخ، ضیاء المصطفیٰ قادری، محمد وسیم نورانی، نصیر شیخ، محمد تاج نورانی ودیگر شریک تھے۔   انہوں نے مزید کہا کہ جے یو پی سے ناطہ توڑنے والے علامہ نورانی  ؒ کی جمعیت علماء پاکستان میں ذاتی مقاصد اور مفادات کے حصول میں ناکامی پر بالآخر علیحدہ دھڑا بنانے کی ایک سیاہ تاریخ رکھتے ہیں۔