کراچی میں فائرنگ کے واقعات، 4 افرا دزخمی
کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر روڈ پر تین ہٹی کے مزار کے نزدیک مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر گاڑی میں سوار دو افراد 30سالہ عدنان ولد عارف اور 32 سالہ حسن حمید کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ شیر شاہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40سالہ شخص جمیل ولد یعقوب زخمی ہوگیا جبکہ لانڈھی میں مصطفی مسجد کے نزدیک فائرنگ سے 19 سالہ نواز ولد مجتبیٰ زخمی ہوگیا۔