نا جا ئز منا فع خوری اور ملا وٹ کےخلاف کریک ڈاﺅن جاری ‘قیداور جرما نہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کو ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی فرید الدین مصطفی نے بریفنگ دیتے ہو ئے کہا ہے کہ کراچی ڈویژنل اور ضلع وسطی کی انتظامیہ کی جا نب سے ناجائز منافع خوری اورملاوٹ کے خلاف مسلسل کریک ڈاﺅن جا ری ہے جس کے تحت رمضان المباارک کے دوران دوودھ ،آٹا ،سبزی ،دالیں ،گوشت ، پھلوں ، مرغی اور دیگر اشیاءخوردنوش سرکا ری نرخنامہ سے زائد پر فروخت کرنے پر1222دکا نداروں کا چالان،39لاکھ62ہزار700 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے بتایا کہ جن علاقوں میں گرانفروشوںکے خلاف اسسٹنٹ کمشنر ز اور مختیا ر کا روں کی جانب سے ا قدامات کیے گئے ان میںگلبرک ۔لیا قت آبا د۔نا ظم آباد۔نارتھ نا ظم آباد اور نیو کراچی کے علاقے شامل ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر I اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر II کی جانب سے ضلع وسطی میں گرانفروشوں کے خلا ف جو خصوصی اقدامات کیئے گئے وہ بھی اس شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے کمشنر کراچی مزید بتایا کہ گزشتہ سال 2016 میں 23 رمضان المبارک تک نا جا ئز منا فع خوروں پر 2647500 روپے جرمانے عائد کیئے گئے ،508 دکانداروں کا چالان کیا گیا اور 69 گرانفروشوںکو گرفتار کرکے جیل بھجو ادیا گیا