معاوضے کی ادائیگی یکمشت اور سندھ ہائی کورٹ کے ذریعے کی جائے‘ متاثرین سانحہ بلدیہ
کراچی (نیوز رپورٹر)”سانحہ بلدیہ متاثرین ایسوسی ایشن “ کا جنرل باڈی اجلاس پی ایم اے ہاو¿س کراچی میں منعقد ہوا ۔ جنرل باڈی اجلاس کی صدارت ایسوسی ایشن کی چیئر پرسن سعیدہ خاتون نے کی ۔ جنرل باڈی اجلاس میں کثیر تعداد میں سانحہ بلدیہ (علی انٹر پرائز ) میں شہید ہونے والے 260محنت کشوں کے لواحقین نے شرکت کی ۔اس اہم جنرل باڈی میں جنیوا میں ہونے والے معاوضے کی ادائیگی کے ہونے والے معاہدے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں متاثرین نے معاوضے کی ادائیگی کے تجویز کردہ طریقہ کار پر اپنے نقطہ نظرسے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ معاوضے کی پنشن کے ذریعے ادائیگی ان کے لیے قابل قبول نہیں ہے ۔ اجلاس میںمعاوضے کی رقم ” سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوٹ “(SESSI)جیسے نااہل اور بدعنوان ادارے کے ذریعے ادائیگی کی تجویز کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ ادارہ گزشتہ چار سال سے لواحقین کے زخموں پر جس طرح نمک پاشی کر رہا ہے۔