کراچی :کراچی میں سرجانی سے آپریشن کے دوران32 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ کورنگی اور مومن آباد سے سیاسی جماعت کے بھتہ خوروں سمیت 6 کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔سرجانی سیکٹر 36 میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا،ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کے مطابق 6پولیس موبائلوں اور 4 موٹرسائیکلوں کی مدد سے مختلف تھانوں کی نفری نے گھر گھر تلاشی لی۔سرچنگ کے دوران32 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا گیا،جس کے دوران شناختی کوائف کی تصدیق کے ساتھ کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا۔ادھرمومن آباد سے بھی دو ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا،ملزمان کی شناخت اکبر اور قاسم کے نام سے ہوئی۔کورنگی کے ایریا سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سیاسی جماعت کے4 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا،ملزمان کے خلاف بھتہ خوری کی شکایات ملی تھیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024