کراچی : شاہد حامد قتل کیس، ایک اور ملزم کی گرفتاری ‘رپورٹ عدالت میں جمع
کراچی(صباح نیوز)شاہد حامد قتل کیس میں پولیس نے ایک اور اہم ملزم کی گرفتاری رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے، سابق ایم ڈی کے ای ایس سی قتل کیس میں ایم کیو ایم کے صولت مرزا کو پھانسی دی جاچکی ہے۔بدھ کوکراچی سینٹرل جیل میں قائم عدالت میں شاہد حامد قتل کیس کی سماعت ہوئی ، اس موقع پر اے ٹی سی میں پولیس کی طرف سے شاہد حامد قتل کی جمع کردہ رپورٹ پیش کی گئی۔پولیس رپورٹ کے مطابق سابق ایم ڈی کے ای ایس سی کے قتل میں ملوث محبوب نامی مفرورملزم کو گرفتارکرلیا مقدمے میں گرفتار ملزم منہاج قاضی کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔